Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاوس، گنیز بک میں نام شامل

فارم ہاوس کا مجموعی رقبہ 3.2 ملین مربع میٹر سے بھی زیادہ ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیرریجن میں قائم وادی بن حشبل کے فارم ہاوس کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑے فارم ہاوس کے طورپردرج کرلیا گیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق فارم ہاوس کا مجموعی رقبہ 3.2 ملین مربع میٹر سے بھی زیادہ ہے۔
فارم ہاؤس وزارت پانی، زراعت کی زیر نگرانی قائم کیا گیا ہے جہاں 14 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے پھل دار درخت لگائے گئے ہیں۔ 

فارم ہاوس میں بیری کے 1000  اور بادام کے 400 درخت لگائے گئے( فوٹو: ایس پی اے)

فارم ہاوس میں بیری کے 1000 درخت ہیں جبکہ بادام کے 400 درخت وہاں لگائے گئے ہیں
علاوہ ازیں اس وسیع و عریض فارم ہاوس میں زرعی ریسرچ کےلیے بھی خصوصی ایئرکنڈیشنڈ لیبارٹریز کے علاوہ پانچ چھوٹے فارم ہاوس بھی بنائے گئے ہیں۔ 
عسیر ریجن میں وزارت پانی و زراعت کے ریجنل ڈائریکٹر احمد بن محمد کا کہنا تھا کہ  فارم ہاوس سے زراعت پر تحقیق کرنے والوں کو کافی فائدہ ہوگا جہاں جدید ترین آلات تحقیق کاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

شیئر: