عندلیب عباس سمیت تین خواتین رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہہ کر جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔
منگل کو استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پی ٹی آئی کی دو سابق اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری بھی شامل ہیں۔
لاہور میں استحکامِ پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوش عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ’ہمیں آگے دیکھنا ہے، یہ دیکھنا ہے کہ مقصد کیا ہے۔ کوئی فرد یا پارٹی مقصد سے بڑا نہیں ہوتا۔‘
مزید پڑھیں
-
نو مئی کا مقصد جنرل عاصم منیر کو ہٹانا تھا: عثمان ڈارNode ID: 800921
-
جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہی ہماری غلطی تھی: شیخ رشیدNode ID: 805221
پی ٹی آئی نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو ’اشاروں پر ناچنے والی کٹھ پُتلیاں‘ قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’سیاسی جماعت عوام کی تائید و شرکت سے وجود میں آتی ہیں اور عوامی قبولیت ہی سے پروان چڑھتی ہیں۔‘
پی ٹی آئی چھوڑنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہمت، جرات اور باطل کے سامنے ثابت قدم رہنے والے کارکنان ہی تحریک انصاف کا سرمایہ اور مستقبل کی قیادت کے حقدار ہیں۔‘
اس سے قبل 16 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما فرخ حبیب نے سیاسی وابستگی بدلتے ہوئے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
سینئر سیاست دان عندلیب عباس کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/g6u8ThmQIY
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) October 24, 2023