اسلام آباد ... وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لے لیا۔ ذرئع نے بتایا کہ نہال ہاشمی کو وزیر اعظم ہاوس طلب کیا گیا۔ نواز شریف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ اور اداروں کے احترام پر مکمل یقین رکھتی ہے۔نہال ہاشمی کے بیان کا شریف خاندان سے کوئی تعلق نہیں ۔ ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ نہال ہاشمی کی تقریر نا قابل قبول ہے۔ یہ ان کی ذاتی رائے تھی ۔ تحفظات کے باوجود اداروں کے کام میں کسی کو مداخلت کی اجازت دیں گے نہ برداشت کریں گے۔ جماعتی ڈسپلن کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا