مشہور امریکی کامیڈی شو ’فرینڈز‘ میں چینڈلر بِنگ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے میتھیو پیری کا 54 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق سنیچر کی شام کو میتھیو پیری اپنے گھر کے باتھ روم ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
متعلقہ حکام کے مطابق شام کو 4 بجے میتھیو پیری کے گھر سے کال موصول ہوئی تھی جہاں پہنچنے پر اداکار مردہ حالت میں پائے گئے۔
مزید پڑھیں
-
سپرسٹار کی زندگی جینے والی سری دیوی جن کی موت معمہ بن گئیNode ID: 787276
-
معروف ایرانی فلم ساز اور مصنف ابراہیم گلستان چل بسےNode ID: 790371
موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم جائے وقوعہ سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئیں اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی غیرمعمولی عوامل کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
میتھیو پیری کے ترجمان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
اداکار کی اچانک موت پر مختلف حلقوں کی جانب سے حیرت اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
فرینڈز کی سیریز پروڈیوس کرنے والے ٹیلی ویژن گروپ وارنر بروس نے کہا ’اپنے پیارے دوست میتھیو پیری کی موت پر انتہائی صدمہ ہے۔ میتھیو ایک قابل اداکار تھے اور ہمیشہ کے لیے وارنر براس کا حصہ تھے۔۔۔ یہ انتہائی دل دکھانے والا دن ہے۔‘
22 ستمبر 1994 کو فرینڈز کی دس سیزنز پر مشتمل پہلی قسط نشر ہوئی تھی اور آئندہ دس سال تک یہ شو تواتر سے دکھایا جاتا رہا۔
ہر جمعرات کو شام 8 بجے اس کامیڈی شو کی تقریباً 23 منٹ طویل قسط کا شائقین کو شدت سے انتظار رہتا۔
یہ شو صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہوا اور دس سال کے اس عرصے میں لوگوں کی زندگیوں کا باقاعدہ حصہ بن گیا۔
6 مئی 2004 کو جب اس شو کی آخری قسط نشر ہوئی تو یہ شائقین کے لیے ایسا ہی تھا جیسے ان کی زندگی کا ایک اہم باب اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہو۔
Matthew Perry’s passing is shocking and saddening. I’ll never forget the schoolyard games we used to play, and I know people around the world are never going to forget the joy he brought them. Thanks for all the laughs, Matthew. You were loved – and you will be missed.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) October 29, 2023