Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں دو ریسٹ ہاوسز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

بیان کے مطابق’ آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔ (فوٹو: سعودی محکمہ شہری دفاع)
سعودی دارالحکومت ریاض کے علاقے الفیصلیہ میں اتوار کو دو ریسٹ ہاوسز( استراحہ) میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
محکمہ شہری دفاع نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ’ ریسٹ ہاوسز میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
بیان کے مطابق’ آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’گھروں کے علاوہ عمارتوں، دفاتر، تجارتی مالز اور بازاروں میں سلامتی کے ضوابط کی پابندی کرنا بہت ضروری ہے‘۔
’رہائشیوں کی طرف سے ذرا سی توجہ اور سلامتی کے معمولی آلات رکھنے کا اہتمام بڑے نقصانات سے بچا سکتا ہے‘۔

شیئر: