Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ٹینکر کی آگ بجھانے پردو شہریوں کو اعزاز 

جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد نے یہاں پیٹرول ٹینکر میں لگنے والی آگ بجھانے اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو آگ سے نجات دلانے والے  دو سعودی شہریوں کی عزت افزائی کی۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سٹاف سارجنٹ علی آل مبارک اوراحمد الدریبی نے جرات مندانہ اقدام کرکے اس وقت ڈیزل ٹینکر کے ڈرائیور کی زندگی بچائی جب ٹینکر جیزان شہرکی ایک ذیلی سڑک پر فیول بھرنے کے بعد آتشزدگی کا شکار ہوگیا تھا۔ 
آل مبارک اورالدریبی ڈیزل ٹینکر کو سکول کمپلیکس سے دور لے گئے اور انہوں نےٹینکر کو ٹرک سے الگ کرکے آگ بجھائی۔ 
جازان کے نائب گورنر نے دونوں شہریوں کے جرات مندانہ اقدام اور ڈیزل ٹینکر کی آگ سے موقع پر موجود افراد کی زندگی بچانے پر آل مبارک اور الدریبی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ فرزندان وطن سے اس قسم کے جرات مندانہ اقدام ہی کی توقع کی جاسکتی ہے۔ 

شیئر: