سعودی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد العامری سے پیر کو یونیورسٹی کیمپس میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ملاقات کی۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلیمی، علمی، ثقافتی اور دینیات کے شعبوں میں تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
باہمی دلچسپی کے امور، تجربات کے تبادلے، علمی شراکت اور تعلیمی مواقع بہتر بنانے کے امور پر بھی زیر بحث آئے۔
سعودی عرب اور پاکستان مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ سفیر پاکستان کی ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔