Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں‘ مملکت میں جمعے تک بارش کے حوالے سے الرٹ

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن بارش سے متاثر ہوگا (فوٹو: سعودی سول ڈیفنس)
سعودی شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں جمعے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق شہری دفاع نے بیان میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ’ وہ سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں‘۔ 
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن بارش سے متاثر ہوگا۔ سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ مکہ مکرمہ شہر، طائف، الجموم، الکامل اور القنفذہ سمیت  تیرہ کمشنریاں بارش کی زد میں ہوں گی۔
 ریاض شہر اور ریجن کی  تیرہ کمشنریوں کے علاوہ ازیں جازان، عسیر، باحہ، مدینہ منورہ، حائل، تبوک، الجوف، شمالی حدود، القصیم اور مشرقی ریجنوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ 
شہری دفاع نے مزید کہا ’مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور خلیص میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ  بوندا باندی سے بارش کی شروعات ہوگی‘۔ 

شیئر: