Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسری سہ ماہی کے دوران تیل کے ماسوائے ذرائع سے آمدنی میں 53 فیصد اضافہ

وزارت خزانہ نے سہ ماہی کے حوالے سے بجٹ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 2023 کی تیسری سہ ماہی کے حوالے سے بجٹ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت خزانہ نے رپورٹ میں بتایا کہ ’تیسری سہ ماہی کے بجٹ میں آمدنی 258539 ارب ریال جبکہ اخراجات 294311 ارب ریال رہے اور خسارہ 35772 ارب ریال رہا‘۔  
تیل کے ماسوا ذرائع کی آمدنی نے 38 فیصد سرکاری اخراجات پورے کیے۔ 
رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودی بجٹ میں تیل کے ماسوائے ذرائع سے آمدنی میں 53 فیصد کا اضافہ ہوا۔
2022 کی تیسری سہ ماہی میں تیل  کے ماسوا ذرائع سے 72.8 ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی جبکہ اس مرتبہ 111.5 ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔ 
 ماہرین اقتصاد کا کہنا ہے‘ تیل کے ماسوا ذرائع سے ہونے والی آمدنی نے تیسری سہ ماہی کے 38 فیصد سرکاری اخراجات پورے کیے۔ تیسری سہ ماہی کے سرکاری اخراجات 294.3 ارب ریال رہے‘۔ 
 سعودی معیشت پر تیل کے ماسوا ذرائع کی آمدنی اخراجات پورے کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ 
تیسری سہ ماہی میں تیل کے ماسوا ذرائع سے 147 ارب ریال کی آمدنی ہوئی جبکہ گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں 229 ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔ 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
 سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں تیل کے ماسوا ذرائع سے ہونے والی آمدنی کل آمدنی کا پچاس فیصد ہے۔

شیئر: