ایک ماہ میں ادارہ امن عامہ کو 2.5 ملین فون کالز
جمعرات 2 نومبر 2023 18:26
مکہ ریجن میں 8 لاکھ جبکہ ریاض میں 11 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں(فوٹو، الریاض)
سیکیورٹی آپریشن نیشنل سینٹر کو سال رواں 2023 کے ماہ اکتوبر کے دوران ریاض، مکہ مکرمہ اور الشرقیہ ریجنوں میں 25 لاکھ 21 ہزار 944 کالز موصول ہوئیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر نے 911 پر موصول ہونے والی کالز کو نمٹانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔
سیکیورٹی سینٹر چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے اور اس کے پیشہ ور اہلکار انتہائی مہارت کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں اور یہ کئی زبانوں کے ماہر بھی ہیں۔
اس حوالے سے آپریشن سینٹر کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں 8 لاکھ 83 ہزار 662، ریاض ریجن میں 11 لاکھ 17 ہزار 554 اور مشرقی ریجن میں 5 لاکھ 20 ہزار 528 کالز موصول ہوئیں۔