سٹار فٹبالر نیمار کے گٹھنے کا آپریشن کامیاب
’میں بالکل ٹھیک ہوں اور جلدی واپس آرہا ہوں‘ ( فوٹو: سبق)
الہلال کلب کے سٹار فٹبالر نیمار کے گٹھنے کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیمار ایک میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے گھٹنے میں تکلیف ہوگئی۔
نیمار نے ایکس میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’الہلال کے فالورز کا شکریہ‘۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں اور بہت جلد واپس آؤں گا‘۔
واضح رہے کہ سٹار فٹبالر نیمار کا آپریشن برازیل کے ایک ہسپتال میں ہوا ہے۔