Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر کا جدہ میں انتقال 

طویل القامت غلام شبیر سعودی عرب سے محبت کرتے تھے۔ (فائل فوٹو: اخبار 24)
دنیا کے طویل القامت پاکستانی شہری غلام شبیر جدہ میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک عرصے سے علیل تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق غلام شبیر سعودی عرب سے محبت کرتے تھے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’وہ 42 عرب اور دیگر ممالک میں جا چکے ہیں مگر ان سب میں سعودی عرب سب سے پیارا ملک ہے۔‘ 
غلام شبیر نے یہ بھی کہا تھا کہ ’حرمین شریفین کی وجہ سے انہیں سعودی عرب میں سکون محسوس ہوتا ہے‘۔ 
غلام شبیر فٹبال کے شائقین میں سے ایک تھے۔ وہ سعودی لیگ کے میچ بڑی پابندی اور لگن سے دیکھتے تھے۔ 
انہوں نے اپنی خوراک کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ روزانہ منرل واٹر کی چالیس بوتلیں پیتے ہیں۔ 
ناشتے میں دس انڈے اور چار روٹیاں کھاتے ہیں جبکہ لنچ  میں چار مرغیاں اور ڈنر میں تین مرغیاں اور چاول نوش کرتے ہیں۔ 
سات فٹ آٹھ انچ طویل غلام شبیر 1980 میں پاکستان  میں پیدا ہوئے تھے وہ 2000 سے 2006 تک مسلسل دنیا کے طویل القامت شخص مانے جاتے رہے۔
گنیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ میں اس حوالے سے ان کا نام درج  ہے۔ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 

شیئر: