Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی، افریقی اکنامک کانفرنس شروع

’کانفرنس میں مشترکہ مفادات اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں سعودی، افریقی اکنامک کانفرنس شروع ہوچکی ہے جس میں عرب و افریقی ممالک کے سربراہان کے علاوہ دنیا بھر سے معیشت کے ماہرین شریک ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس میں مشترکہ مفادات اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔
سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبد اللہ الجدعان نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج دنیا میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں‘۔
’نئے نئے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے‘۔
’سعودی عرب اور افریقہ کے مابین سپلائی چین کا فروغ بہترین موقع ہے جس میں تمام ممالک کی بہتری ہے‘۔
 

شیئر: