Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سرمایہ کاروں کےلیے ’ورک وزٹ ویزہ‘ کی سہولت

’انویسٹ ان سعودیہ ‘ پورٹل ہر ورک وزٹ ویزے کی سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ایکس )
وزارت سرمایہ کاری کے انڈر سیکرٹری محمد ابا حسین نے کہا ہے کہ  غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کےلیے ’انویسٹروزیٹر‘ ویزہ جاری کیا جاتا ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں وزارت سرمایہ کاری کے انڈرسیکرٹری اباحسین نے مزید کہا کہ وزارت سرمایہ کاری کے پورٹل ’سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں‘ (استثمرفی السعودیہ) کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاروں کو عارضی وزٹ ویزے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انویسٹرویزے کے حوالے سے اباحسین کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لیے پورٹل جاری کیا گیا ہے۔
انویسٹرویزہ کی درخواست پورٹل پراپ لوڈ ہوتے ہی متعلقہ ادارے میں اسکا جائزہ لینے کے بعد نتیجے سے درخواست گزار کو مطلع کردیا جاتا ہے۔
انڈرسیکٹری کا مزید کہنا تھا کہ انویسٹرویزہ حاصل کرنے کی کارروائی انتہائی آسان رکھی گئی ہے جسے ون ونڈ آپریشن بھی کہا جاسکتا ہے۔ ویزے کا اجرا بلا کسی تاخیر کیا جاتا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے کافی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے اس حوالے سے وزارت سرمایہ کاری نے خصوصی پورٹل بھی لانچ کیا ہے جس کے تحت نہ صرف غیرملکی سرمایہ کار اپنی کمپنی کو رجسٹرکرسکتے ہیں بلکہ اپنے لیے ویزہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: