جعلی پاسپورٹ پر آنے والے افغان شہری کو واپس بھیج دیا گیا
واپس کیے جانے والے مسافر کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے(فوٹو، ایکس )
حائل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرامیگریشن حکام نے غیر قانونی طریقے سے مملکت آنے والے ایک مسافر کو دوسری پرواز سے روانہ کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق حائل ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ مسافر کا تعلق افغانستان سے تھا وہ جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچا تھا۔
ایئرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ جس افغان مسافر کو واپس کیا گیا ہے وہ ماضی میں مملکت میں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا۔
مملکت کے قانون کے مطابق جوغیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے انکی جملہ تفصیلات امیگریشن ادارے میں کیا جاتا ہے۔ اگرڈی پورٹ یا بلیک لسٹ ہونے والے مسافر کسی طرح مملکت پہنچ جاتے ہیں تو امیگریشن کے سسٹم میں انکی شناخت کرنے کے بعد انہیں دوسری پرواز سےواپس بھیج دیا جاتا ہے۔