Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ 

21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 205 ریال رہے(فوٹو، ایکس )
سعودی عرب میں گزشتہ کئی دنوں سے سونے کے نرخوں میں گراوٹ کا سلسلہ منگل کو ختم ہوگیا اور مارکیٹ کھلتے ہی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ اس کا سبب سونے کے تاجر ورلڈ گولڈ مارکیٹ میں اضافہ بتا رہے ہیں۔ 
صدی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  234.40 ریال رہی جبکہ گزشتہ روز 233.75 ریال تھی۔ 
گولڈ مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط  سونے کی قیمت فی گرام 205.10 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.87 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 
گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک  گرام سونے کی قیمت 175.80 ریال رہی۔ AVNI 

شیئر: