ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کی کوشش کرنے والی ایک شامی شہری کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔
واضح رہے سعودیعرب کے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں پر امیگریشن اہلکاروں کو جعلی دستاویزات کا پتہ لگانے والا جدید ترین سسٹم مہیا کیا ہے۔