ویڈیو اور تصاویر سعودی فوٹو گرافر نے تیار کی ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
القصیم ریجن کی وادی ابو نخلہ میں پانی کے تیز بہاؤ اور اس کے شور نے مقامی باشندوں، مقیم غیرملکیوں اور یہاں سے گزرنے والے راہگیروں کا دل موہ لیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عبداللہ العمیر نامی سعودی فوٹو گرافر نے فضا سے وادی ابونخلہ کے دلکش مناظر کی تصاویر اور ویڈیو اپنے کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو بے حد مقبول ہورہی ہیں۔
وادی ابو نخلہ کے دائرے میں 960 میٹر اونچا الرحی پہاڑ اور 879 میٹر اونچا الاصبعہ پہاڑ بھی ہیں۔
العمیر نے کہا کہ سعودی عرب خوبصورت رنگ و روپ والے مقامات سے مالا مال ہے۔ بارش سے ان کا حسن دوبالا ہوگیا ہے۔ مجھ سمیت بہت سارے فوٹوگرافرز سحر آفریں مناظر کی فوٹو گرافی کرکے صارفین کو اپنی خوشیوں میں شامل کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ وادی ابو نخلہ اور وادی الرمہ القصیم کے شہر الرس کے مغرب میں ایک دوسرے سے مل جاتی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں