Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ دورہ شروع

’غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لیے دورے کا آغاز آج پیر سے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ممالک کا مشترکہ دورہ کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لیے دورے کا آغاز آج پیر سے ہوگا۔
وفد میں قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن بن عبد الرحمن آل ثانی، اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی، مصری وزیر خارجہ سامح شکری، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی، ترکی وزیر خارجہ ہاکان فیدان، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریتنو مارسودی، نائیجیریا کے وزیر خارجہ یوسف مایتاما، عرب لیگ کے جنرل سکریٹری احمد أبو الغیط اور او آوی سی کے جنرل سکریٹری حسین ابراہیم طہ شامل ہیں۔
یہ تمام وزرائے خارجہ عرب لیگ اور او آئی سی رکن ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی، قیام امن اور مسئلے کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کے لیے مطالبے کریں گے۔

شیئر: