سعودی نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد السدیری نے کہا ہے کہ’ سرکاری سکول پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے چلانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ 1300 سکولوں سے نجکاری کی شروعات کی گئی ہے‘۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’وزارت تعلیم نے نجکاری کا بڑا منصوبہ جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ اس کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو سکول چلانے اور ان کے انتظامات کا موقع ملےگا‘۔
ڈاکٹر محمد السدیری نے شمالی حدود انویسمنٹ فورم سے خطاب میں کہا کہ 1300 سکولوں سے پرائیویٹائزیشن کے تجربے کا آغاز کیا گیا ہے۔
’ پرائیویٹ سیکٹر بیس سال تک سرکاری سکول مکمل طریقے سے اپنے طور پر چلائے گا‘۔