ممبئی ..... معروف اداکارہ ارملا ماتونڈکر بالی وڈ میںواپسی کرنے والی ہیں۔ ارملا شادی کے بعد فلموں سے دور ہوگئی تھیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی عرفان خان اسٹارر فلم میں ایک آئٹم نمبر کرتی نظر آئینگی۔ خیال ر ہے کہ ارملا نے گزشتہ برس اپنے بزنس مین بوائے فرینڈ محسن میر اختر سے شادی کر کے گھر بسا لیا تھا۔ ارملا آخری بار فلم ”قرض‘ ‘میں ہمیش ریشمیا کیساتھ نظر آئی تھیں۔ کچھ دن پہلے ہی ارملا نے انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی تھیں ۔