Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوتھے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو شکست، سیریز انڈیا کے نام

انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی ہے۔
جمعے کو رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔
انڈیا کی جانب سے رنکو سنگھ نے 29 گیندوں پر 46، یشاسوی جیسوال نے 28 گیندوں پر 37 اور جتیش شرما نے 19 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشیس نے تین اور جیسن بیرنڈورف اور تنویر سنگھا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
انڈیا کے طرف سے دیے گئے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 154 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان میتھیو ویڈ نے 23 گیندوں پر 36 رنز، ٹریوس ہیڈ نے 16 گیندوں پر 31 اور میتھیو شارٹ نے 19 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ ان تنیوں کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلین بیٹر 20 کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔
انڈیا کی جانب سے سپنر اکشر پٹیل نے تین، دیپک چہر نے دو اور اویش خان اور روہ بشنوئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر: