Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دو ہزار 4 سو موٹر سائیکلیں ضبط

’’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ضبط ہونے والی موٹر سائیکل ناقابل واپسی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ملک بھر میں مہم چلاتے ہوئے غیر قانونی اور ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی پر 2485 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ یہ مہم 26 نومبر سے دو دسمبر تک جاری رہی‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ضبط ہونے والی موٹر سائیکل ناقابل واپسی ہے‘۔
’جو ٹریفک قوانین گاڑیوں پر لاگو ہیں وہی موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں جبکہ موٹر سائیکل چلانے کے لیے طے شدہ ضوابط کی پابندی ضروری ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ ریاض میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 304 ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر مکہ مدینہ منورہ ہے جہاں سے 232 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’اسی طرح مکہ مکرمہ میں 89، مشرقی ریجن میں 169، عسیر میں 86، تبوک میں 59 اور حائل میں 102 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
 

شیئر: