Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سنگ تراشی کا مقابلہ 14 جنوری کو ہوگا

’مسابقہ میں شرکت کے لیے 80 ممالک سے 650 سنگ تراشوں نے درخواستیں جمع کی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ریاض آرٹ پروگرام نے کہا ہے کہ ’طویق سنگ تراشی‘ کا مقابلہ 14 جنوری سے 24 فروری تک منعقد کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقابلے میں سعودی عرب اور بیرون ملک سے 30 سنگ تراش شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ریاض آرٹ پروگرام کے تحت یہ پانچواں سنگ تراشی مقابلہ ہے جو ریاض میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مقابلے میں شرکت کے لیے 80 ممالک سے 650 سنگ تراشوں نے درخواستیں جمع کی ہیں‘۔
’انتظامیہ نے تمام درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 سنگ تراشوں کو شرکت کا موقع فراہم کیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مقابلے میں شرکا سعودی عرب کے چٹانوں سے ہی فن کا مظاہرہ کریں گے‘۔
یاد رہے کہ سنگ تراشی مقابلے میں پوزیشن لانے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔

شیئر: