Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش کے فرمانروا کا دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات

قصر الوطن پہنچنے پر مراکشی فرمانروا کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچنے پر مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس کا خیر مقدم کیا ہے۔ 
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق ابوظبی کے قصر الوطن پہنچنے پر مراکشی فرمانروا کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔
شاہ محمد السادس نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی گترانے بجائے گئے اور 21 توپوں کی سلامتی دی گئی۔ 
شاہ محمد السادس کے  ہمراہ وزرا اوراعلی عہدیداروں پر مشتمل وفد بھی امارات پہنچا ہے۔ 
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر لکھا ’مراکش کے فرمانروا کا  امارات میں خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی‘۔
’اس دورے نے دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان قریبی اور گہرے تعلقات کو مضبوط کیا‘۔
ہم نے مل کر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں جدید شراکت داری کے اعلامیے پر دستخط کیے۔
علاقائی امن، استحکام اور ترقی کےلیے اپنے مشترکہ وژن کا اعادہ کرتے ہوئے بھی بات چیت کی۔

شیئر: