یمن میں معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے تجدد پذیر توانائی منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔ حض موت، بین، لحج، تعز اور الحدیدہ کمشنریوں کے 62 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تجدد پذیر توانائی منصوبہ مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تجدد پذیر توانائی کا منصوبہ یمن کی تعمیر و ترقی، خلیج عربی کے ترقیاتی پروگرام ’اے جی فنڈ‘ اور صلہ ترقیاتی فنڈ کی معاونت سے مکمل کیا گیا ہے۔
وزیر سماجی امور و محنت ڈاکٹرمحمد الدعوری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ’ شمسی توانائی کے منصوبے سے آبپاشی اور مکانات کے مکینوں کو پانی کی سہولت حاصل ہوگی‘۔
البرنامج السعودي لتنمية وإعمار اليمن.. اختتام مشروع استخدام الطاقة المتجددة لتحسين جودة الحياة في اليمن باستفادة أكثر من 62 ألف يمني.https://t.co/0Nw5dE8ldG#واس_عام pic.twitter.com/EKJ5MKeKfq
— واس العام (@SPAregions) December 6, 2023