فیفا کلبز ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ای ویزے کی سہولت
ورلڈ کپ کے میچز 12 سے 22 دسمبر کے دوران ہوں گے ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب فیفا کلبز ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ای ویزے کی سہولت فراہم کی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے یہ انتظام وزارت خارجہ اور سپورٹس کے تعاون سے کیا ہے۔
اس کا مقصد فٹبال کے شائقین کو سعودی عرب کے سفر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ورلڈ کپ کے میچز 12 سے 22 دسمبر کے دوران ہوں گے۔
مانچسٹر سٹی (برطانیہ)، فلومینینس (برازیل)، الاتحاد (سعودی)، الاھلی (مصر)، آکلینڈ سٹی (نیوزی لینڈ)، کلب لیون (میکسیکو)، اور ارووا ریڈ ڈائمنڈز (جاپان) کے درمیان فیفا کلبز ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے میچز پرجوش ماحول میں دیکھے جائیں گے۔
سعودی عرب ویزے کی سہولت سعودی فیفا کلبز ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ ہولڈرز کو فراہم کرے گا۔
ان ممالک کے باشندوں کو مملکت پہنچنے پر ای وزٹ ویزے کی سہولت میسر ہوگی۔ علاوہ ازیں اور بھی سہولتیں دی جائیں گی۔
سعودی عرب اس ٹورنامنٹ کی میزبانی پہلی بار کررہا ہے۔ تمام میچز جدہ شہر کے دو سٹیڈیمز میں ہوں گے۔
کلبز ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے ای ویزے کی درخواست visa.mofa.gov.sa پر دے سکتے ہیں۔