Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر ولادیمیر پوتن ریاض سے روانہ ہوگئے

’گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے انہیں الوداع کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے روسی صدر ولادیمیر بوتن ریاض سے روانہ ہوگئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے انہیں الوداع کیا ہے۔
روسی صدر نے بہتری میزبانی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کرنے والوں میں روس میں سعودی سفیر عبد الرحمن بن سلیمان الأحمد، ریاض میں روسی سفیر سیرجی کوزلوگ اور ایوان شاہی کے نمائندہ فہد الصہیل کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔

شیئر: