Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت پیشہ خواتین کی شرح 35 فیصد ہوگئی : وزیر ہیومن ریسورسز

’سعودی وژن 2030 کے مطابق ہمارا ہدف 30 فیصد تھا جسے 8 سال پہلے حاصل کرلیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر ہیومن ریسورسز احمد الراجحی نے کہا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین کی شرح 17 فیصد سے بڑھ کر 35 فیصد ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی وژن 2030 کے مطابق ہمارا ہدف 30 فیصد تھا‘۔
’اس اعتبار سے ہم نے طے شدہ مدت سے 8 سال پہلے ہی ہدف سے زیادہ شرح حاصل کرلی ہے‘۔
ریاض میں منعقد بجٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ ’اب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2030 تک ملازمت پیشہ خواتین کا  ہدف 40 فیصد مقرر کرلیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمیں یقین ہے کہ ہم اس ہدف کو بھی وقت سے پہلے حاصل کرلیں گے‘۔

شیئر: