سعودی عرب سمیت خلیجی سیاحوں کی جرمنی میں دلچسپی
جمعرات 7 دسمبر 2023 21:01
برلن میں مسلمانوں کی تعداد 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
برلن میں ایشیا، آسٹریلیا، مشرق وسطی اور شمالی امریکہ کے سیاحتی میڈیا کے ذمہ داررالف اوسٹینڈرف نے کہا ہے کہ سال رواں 2023 کے ستمبر تک سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد غیرمعمولی رہی۔
گزشتہ برس 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں ان کی تعداد 47.5 فیصد زیادہ رہی۔
رالف اوسٹینڈرف نے کہا ہے کہ برلن علاج کے لیے آنے والوں میں 9 فیصد کا تعلق سعودی عرب سے رہا۔
رالف اوسٹینڈرف نے توجہ دلائی کہ برلن میں مسلمانوں کی تعداد 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور شہر میں 74 مساجد ہیں۔
رالف اوسٹینڈرف نے کہا کہ سعودی عرب کی سیاحت سے ہمیں سعودی سیاحوں کو برلن کی اہمیت ظاہر کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ آئندہ برسوں کے دوران سعودی سیاحوں میں برلن کی اہمیت مزید اضافہ ہوگا۔