پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے برس فروری میں ہونے والے ایڈیشن کے لیے تمام چھ ٹیموں نے اپنی ریٹینشنز اور ٹریڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پریس ریلیز کے مطابق تمام ٹیموں کو کم سے کم 8 ریٹینشنز کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد ملتان سلطانز کے علاوہ باقی تمام ٹیموں نے پوری 8 ریٹینشنز کی ہیں، جبکہ ملتان سلطانز نے 7 کھلاڑی ریٹین کیے ہیں۔
اگر پی ایس ایل کی ریٹینشنز کی بات کی جائے تو دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی کو ریٹین کیا ہے، جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے کو ریٹین کیا ہے۔
اسی طرح باقی کیٹیگریز میں لاہور قلندرز نے سکندر رضا، عبداللہ شفیق، زمان خان، مرزا طاہر بیگ اور راشد خان کو ریٹین کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل کی ’بڑی ٹریڈ‘، نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاملNode ID: 816536
-
شین واٹسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ مقررNode ID: 817581
-
پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک سے 485 بین الاقوامی کھلاڑی رجسٹرڈNode ID: 817786
2024 کے سیزن کے لیے دو مرتبہ کی چیمپیئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ کو پلاٹینم کیٹیگری میں ریٹین کیا ہے، اور باقی ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، الیکس ہیلز، کولن منرُو اور رومان رئیس شامل ہے۔
اسی طرح عماد وسیم کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں آمد کے بعد کراچی کنگز کی پلاٹینم کیٹیگری خالی ہے تاہم باقی کیٹیگریز میں حسن علی، جیمز ونس، شان مسعود، شعیب ملک، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد اخلاق اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔
ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم کے لیے سات کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے جن میں پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان محمد رضوان کے ساتھ افتخار احمد شامل ہیں۔
اسی طرح باقی کیٹیگریز میں خوشدل شاہ، اسامہ میر، عباس آفریدی، احسان اللہ اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
HBL PSL 2024 player retentions are officially out…
Click for more details https://t.co/2rCCta1zRo#HBLPSLDraft #HBLPSL9 pic.twitter.com/LMIngPMHb4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 7, 2023