’ڈولی ویژن‘ کی ٹاک ٹاک ویڈیو سُپر ہٹ،سب سے زیادہ دیکھی گئی
ٹک ٹاک کے صارفین کی زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے جنہیں جنریشن زی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فوٹو: سکرین گریب
حالیہ برسوں میں مختصر ویڈیوز کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک وسیع طبقے کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ،خاص طور پر نوجوان طبقہ اسے بہت پسند کرتا ہے۔
العربیہ کے مطابق اس وسیع ترین مقبولیت میں ٹک ٹاک پر ایک نوجوان خاتون نیا ڈولی کی ویڈیو نے 2023 کے دوران 504 ملین ویوز حاصل کیے ہیں۔
یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
ٹک ٹاک کے آپریشنل منیجر آدم بریسر نے کہا ہے کہ اس ویڈیو کو سراہنا ہی خاتون کو سراہنے کا بہترین طریقہ ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو سیاہ فام سوڈانی نژاد امریکی خاتون کی ہے جن کا اکاؤنٹ ’ڈولی ویژن‘ کے نام سے معروف ہے۔
مذکورہ خاتون کی عمر 23 سال ہے اور وہ سیاہ فام خواتین کو میک اپ اور کاسمیٹکس کے حوالے سے مشورے دیتی ہیں۔
ان کے اکاؤنٹ پر اس وقت 27 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔ سب سے زیادہ دیکھی جانے والیویڈیو سال رواں کے موسم بہار میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔
ویڈیو میں خاتون نے اپنے فالورز کو بتایا ہے کہ کس طرح میک اپ کیا جاتا ہے، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ہلکی موسیقی ہے۔
ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس ویڈیو سے ٹک ٹاک کے لاکھوں صارفین مستفید ہوئے ہیں۔
ٹک ٹاک کے صارفین کی زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے جنہیں جنریشن زی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر میک اپ کے کیٹیگری کی دو ویڈیو نے سال رواں کے دوران سب سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں۔