Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جھاڑ پھونک کرنے والوں سے سنگین خلاف ورزیاں سرزد، کارروائی ہوگی‘

’جھاڑ پھونک کے دوران بعض لوگ بدعتوں کے مرتکب ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السند نے کہا ہے کہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا ہے کہ جھاڑ پھونک کرنے والے بعض لوگوں سے سنگین خلاف ورزیاں سرزد ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جھاڑ پھونک کے دوران بعض لوگ بدعتوں کے مرتکب ہوئے ہیں، بعض نے شرعی حد تجاوز کرلی ہے جبکہ بعض غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نظر بد، جنات اور سایہ نکالنے کے چکر میں بعض مریضوں کو زد وکوب بھی کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں‘۔
ڈاکٹر عبد الرحمن السند نے بتایا ہے کہ ’بعض لوگ گھروں میں جاکر دم، درود اور جھاڑ پھونک کرنے جاتے ہیں اور اس پر 3 ہزار ریال سے 6 ہزار ریال تک فیس وصول کرتے ہیں‘۔

شیئر: