Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک میں آج مطلع گرد آلود

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، جموم، رنیہ، خلیص اور طائف میں یہ کیفیت شام 5 بجے تک رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کومکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک میں مطلع گرد آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرد وغبار کی وجہ سے حد متاثر ہوگی جبکہ کھلے علاقوں میں بعض أوقات انتہائی محدود ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، جموم، رنیہ، خلیص، الکامل اور طائف میں یہ کیفیت شام 5 بجے تک رہے گی‘۔
’جبکہ مدینہ منورہ شہر جزوی طور پر متاثر ہوگا تاہم المہد اور وادی الفرع  میں شام 5 بجے تک  گرد اڑے گی‘۔
’مذکورہ علاقوں میں تیز ہوا چلے گی  جس کے باعث ہائی وے کا سفر محتاط طریقے سے کرنا ہوگا‘۔

شیئر: