Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کون سے علاقے جمعے سے آئندہ بدھ تک بارش کی زد میں؟

شہری دفاع نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر کو کہا ہے کہ جمعے سے بدھ  تک مملکت کے کئی علاقے بارش کی زد میں رہیں گے۔
عاجل ویب  کے مطابق قومی مرکز نے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ جمعہ 22 دسمبر سے بدھ  27 دسمبر 2023 تک بارش سے متاثر ہونے والےعلاقوں میں مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، جدہ، حائل، سکاکا ، الباحہ، ابھا، القنفذہ اور جیزان شامل ہیں۔
قومی مرکز نے ان علاقوں میں ہلکی، درمیانے اورکہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ شہری اور غیرملکی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور باہر نکلنے سے قبل موسم کے حوالے سے سرکاری ذرائع کے حوالے سے جاری ہونے والی  اطلاعات پر انحصار کریں۔
دریں اثنا شہری دفاع نے بھی اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: