سعودی عرب کی طرف سے چترال میں غذائی پیکٹ تقسیم
’وادی بروغل میں تقسیم کیا جانے والا سامان 2450 افراد کے لیے کافی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
’وادی بروغل میں تقسیم کیا جانے والا سامان 2450 افراد کے لیے کافی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
’وادی بروغل میں تقسیم کیا جانے والا سامان 2450 افراد کے لیے کافی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امدادی سامان کی تقسیم چترال کی ودای بروغل میں ہوئی۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مستحقین میں 350 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کی جانے والی غذائی اشیا 2450 افراد کے لیے کافی ہوں گی‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’غذائی پیکٹ میں چاول، آٹا، دالیں، خشک دودھ، چینی، پتی اورڈبے میں بند راشن ہے‘۔
’تقسیم کیا جانے والا سامان پاکستان کے مختلف علاقوں میں مستحقین کی امداد کا حصہ ہے‘۔