Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باندرہ کا فلیٹ نہیں چھوڑونگا،سلمان خان

ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ میرے لئے عالیشان گھر اہم نہیں بلکہ والدین اہم ہیں۔ایک ریئلٹی شومیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عالیشان بنگلہ خریدسکتا ہوں لیکن پھر بھی فلیٹ میں رہتا ہوں۔ مجھے عالیشان بنگلے کے بجائے باندرہ کے اپنے فلیٹ میں رہنا پسند ہے کیونکہ اس فلیٹ کے اوپری حصے میں میرے والدین رہتے ہیں۔ اس عمارت میں رہنے والے لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں۔باندرہ کے فلیٹ سے میری کئی یادیں وابستہ ہیں۔اسی لئے مجھے اس سے جذباتی لگاؤ بھی ہے، اس فلیٹ کو نہیں چھوڑونگا۔

شیئر: