Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد قیصر 18 دن کی نظر بندی کے بعد مردان جیل سے رہا

اسد قیصر کے استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔ (فوٹو: ایکس)
 صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ڈپٹی کمشنر نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی نظر بندی کا حکمنامہ واپس لیتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرصوابی نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر 3 ایم پی او کا حکم نامہ واپس لے لیا۔
 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ضلع کے امان و امان کو خراب نہیں کرے گا اور آئندہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند ہوں گا۔
ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرنے کے بعد اسد قیصرکو مردان جیل سے رہاکر دیا گیا ہے۔
اسد قیصر کے استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔ اسد قیصر نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ وہ جلد جلسہ کرنے والے ہیں۔
’ہم الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں چاہے کوئی بھی حربے استعمال کرے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم کرنے میں نواز شریف کا کردار ہے اور ایک شخص اس صوبے کا ہے جس کے بارے میں بعد میں تفصیل بتاؤں گا۔
واضح رہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزم میں چارسدہ اور مردان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد ان کو تھری ایم پی کو کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔

شیئر: