ایرانی اور مصری صدور کا غزہ کی صورتحال اور تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال
’ایرا نی صدر نے السیسی کو نئی مدت کےلیے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی (فوٹو: اے ایف پی)
مصر اور ایران کے صدور نے غزہ کی حالیہ پیش رفت اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے امکانات پر تبالہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز نے ایرانی ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کو ٹیلی فون کیا۔
دونوں رہنماوں کی پہلی ملاقات اس سال نومبر مں ریاض میں ہونے والی مشترکہ عرب اسلامی سربارہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ’ ایران صہیونی حکومت کی جانب سے نسل کشی روکنے اور فلسطینوں کے لیے امداد کی ترسیل کےلیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کو تیار ہے‘۔
مصر اور ایران کے درمیان تعلقات عام طور پر حالیہ دہائیوں میں کشیدہ رہے ہیں حالانکہ دنوں ملکوں نے محدود سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہیں۔
علاوہ ازیں مصری ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایرا نی صدر نے عبدالفتاح السیسی کو نئی مدت کےلیے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی‘۔
’رابطے کے دوران غزہ کی پیش رفت اور دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا‘۔