Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا اور پاکستان کے بیچ کون سی ’سیما‘ ہے؟ سٹوڈنٹ کا پرچے میں جواب سوشل میڈیا پر وائرل

سیما حیدر انڈین لڑکے کی محبت میں مبتلا ہو کر بچوں سمیت انڈیا پہنچی تھیں (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا اور پاکستان کی سرحد سے متعلق امتحان کے ایک سوال پر طالب علم کا مزاحیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق راجستھان کے دھول پور ضلع کے ایک سکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں انڈیا اور پاکستان کی سرحد اور اس کی لمبائی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ سوال تھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کے بیچ کون سی سیما (سرحد) ہے، اس کی لمبائی بتائیں۔

 

ایک طالب علم نے مزاحیہ انداز میں جواب لکھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کے درمیان ’سیما حیدر ہے، اس کی اونچائی 5 فٹ 6 انچ  ہے اور دونوں دیشوں کے بیچ اس کو لے کر لڑائی ہے۔‘
سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین اس پر آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ پرشانت بھاردواج نے کمنٹ میں لکھا ’درست، واٹس ایپ یونیورسٹی زندہ باد۔‘
ایک اور اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں کچھ یوں ردعمل سامنے آیا ’اس سٹوڈنٹ کو ایسے جواب پر اضافی نمبر ملنے چاہییں۔‘
پاکستانی شہری سیما حیدر رواں سال کے آغاز میں انڈین لڑکے سچن مینا کی محبت میں مبتلا ہو کر انڈیا میں داخل ہوئی تھیں۔ وہ سچن  کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے انڈیا پہنچی تھیں۔
چار جولائی کو سیما حیدر کو مقامی پولیس نے بغیر ویزے کے انڈیا میں داخل ہونے اور سچن کو غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں دونوں کو سات جولائی کو ضمانت مل گئی تھی اور وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ علاقے میں ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔

شیئر: