سعودی عرب میں داخلی سیاحت سے آمدنی میں 58 فیصد اضافہ: ساما
2023 کی پہلی سہ ماہی میں 37 ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں 9 ماہ کے دوران داخلی سیاحت میں اضافے سے آمدنی بڑھی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بتایا کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران داخلی سیاحت سے 102 ارب ریال کی آمدنی ہوئی ہے جو 58 فیصد زیادہ ہے۔
ساما کا کہنا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سیاحت کے شعبے سے 19 ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی سیاحوں سے 37 ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔
سعودی عرب میں داخلی سیاحت کو بڑھانے کے لیے وزارت وژن 2030 کے تحت اقدامات کررہی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں