Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں روسی میزائل حملے، کیف میں عمارتیں لرز اٹھیں

’ کیف - پناہ گاہوں میں رہیں۔ بہت سے میزائل آپ کی سمت  بڑھ رہے ہیں‘۔ فوٹو اے پی
یوکرین کی فضائیہ نے بتایا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں کے خطرات کی وجہ سے ملک بھر میں فضائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق فضائی الرٹ کے فوراً بعد منگل کو متعدد میزائل یوکرین کے دارالحکومت کیف کی فضا میں اڑتے ہوئے دیکھے گئے۔

کیف شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہے۔ فوٹو  اے ایف پی

کیف میں  فرانسیسی نیوز ایجنسی کے صحافیوں نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح دس سے زائد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے علاقے کی کئی عمارتیں لرز اٹھیں۔
کیف شہر کی فوجی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ میزائل حملوں میں گرائے جانے والے راکٹوں کے ٹکڑے رہائشی عمارتوں سمیت کئی اضلاع میں گرے ہیں۔
دارالحکومت کے میئر وٹالی کلیٹسکو نے بتایا ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہے۔

یوکرین کےشہر خارکیف میں بھی میزائل گرے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

یوکرین فضائیہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے انتباہ دیا ہے کہ ’ کیف - پناہ گاہوں میں رہیں۔ بہت سے میزائل آپ کی سمت  بڑھ رہے ہیں‘۔
فضائیہ نے مزید کہا ہے کہ روس کی جانب سے کنزال میزائل لانچ کئے جا رہے ہیں اور مزید میزائل کیف کا رخ کر سکتے ہیں۔
یوکرین کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ اولیگ سینیگوبوف نے بتایا ہے کہ یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں بھی یہ میزائل حملے ہوئے ہیں۔

شیئر: