پاکستان میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لیے پہلا ڈیجیٹل پورٹل ’سکھ یاترا‘ کے نام سے فعال ہو گیا ہے۔ پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آن لائن پورٹل میں بین الاقوامی سکھ یاتریوں کے لیے تمام سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کر دی گئی ہیں۔
’سکھ یاترا ڈاٹ ٹی ڈی سی پی آن لائن ڈاٹ کام‘ نامی اس ویب پورٹل پر سکھ یاتریوں کے لیے مختلف پیکجز دیے گئے ہیں جن میں وہ اپنی مرضی کے مطابق فور سٹار یا فائیو سٹار ہوٹل کے انتخاب کے ساتھ ساتھ اپنی پسند کی جگہوں اور ٹرانسپورٹ کا انتخاب آن لائن کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
تقسیم ہند کے 74 سال بعد دو بھائیوں کی کرتارپور میں ملاقاتNode ID: 634946
-
کرتارپور راہداری کا غلط استعمال نہیں کیا گیا: پاکستان دفتر خارجہNode ID: 663976
-
کرتار پور راہداری نے پاکستانی، انڈین کزنز کو 76 برس بعد ملوا دیاNode ID: 805966
پنجاب کے سیکریٹری ٹورازم راجہ جہانگیر انور نے اُردو نیوز کو بتایا کہ ’پاکستان میں مذہبی ٹورازم کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا واحد ڈیجیٹل پورٹل ہے اور اس آن لائن فیسیلٹی میں ایک ہی وقت میں کئی محکموں کو اکھٹا کر دیا گیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’جیسے ہی کوئی سکھ یاتری اس پورٹل کے ذریعے اپنا ٹور بک کروائیں گے تو اس کی کنفرمیشن پر ایک ای میل پولیس ڈیپارٹمنٹ، ایک متروکہ وقف املاک اور ایک ٹورازم ڈیپارٹمںٹ کو موصول ہو جائے گی اور تمام محکمے ایک ہی وقت میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہوں گے۔‘
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل کی بکنگ اور مذہبی مقامات پر لے جانے والی خصوصی بسوں اور پولیس کی سکیورٹی کے علاوہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف ثقافتی اور سیاحتی مقامات کو بھی مختلف پیکجز میں یکجا کر دیا ہے۔
’جیسا کہ اگر مری کی چئیرلفٹ کے ٹکٹ بھی اسی پورٹل میں دستیاب ہیں جبکہ رقم کی وصولی بھی آن لائن کر دی گئی ہے۔ اب کسی بھی سکھ یاتری کو صرف ہمارے پورٹل پر آ کر بس اپنی مرضی کا پیکج سیلیکٹ کرنا ہے اس کے بعد اس کی ساری ذمہ داری ختم اور ہماری شروع۔ ہمارے بنائے ہوئے پیکجز کے علاوہ وہ اپنی مرضی کا کسٹم پیکج بھی بنا سکتے ہیں۔‘
