ریاض میں ’فیوچر آف ڈیفنس‘ فورم اور نمائش چار فروری کو ہو گی
فورم میں سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اعلٰی عہدیدار اور سرکاری حکام شرکت کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں فروری 2024 میں ورلڈ ڈیفنس ایگزیبیشن اورفیوچر آف ڈیفنس فورم منعقد کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فیوچر آف ڈیفنس فورم کا آغاز 4 فروری سے ہو گا جس میں سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اعلٰی عہدیدار اور سرکاری ذمہ داران شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
فورم کا آغاز عسکری صنعتوں کے قومی ادارے کے گورنر انجینیئر احمد العوھلی کریں گے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل فیاض الرویلی فورم کے دوران دفاعی استعداد کی اہمیت پر ہونے والے مباحثے میں حصہ لیں گے۔
عسکری صنعتوں کی سعودی کمپنی (SAMI) کے چیئرمین احمد الخطیب اس حوالے سے سعودی عرب کے دفاعی شعبوں میں رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں کا جائزہ بھی پیش کریں گے۔
فورم میں وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح مملکت میں سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں