زائرین مدینہ کے تاریخی مقامات دیکھنے میں مصروف
مسجد قبا، ، مسجد قبلتین، شہدائے احد خاص طور پر جارہے ہیں
مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) مسلم ممالک سے مدینہ منورہ آنے والے زائرین تاریخی مقامات کی سیر کا اہتمام کررہے ہیں۔ مسجد قبا، ، مسجد قبلتین، شہدائے احد خاص طور پر جارہے ہیں۔ یہ وہ مقامات ہیں جن سے اسلامی تاریخ کے ناقابل فراموش واقعات جڑے ہوئے ہیں۔ زائرین ان مقامات پر اپنی آمد کو یادگار بنانے کیلئے تصاویر اور وڈیو بھی تیار کررہے ہیں۔