Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان  اور ولی عہد کو بیلاروس کے صدر کے مکتوب موصول

بیلا روس کے وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عپہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاچینکو کے مکتوب موصول ہوئے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الگ الگ بھیجے گئے مکتوب کا تعلق سعودی عرب اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں سے ہے۔ 
بیلاروس کے وزیر خارجہ نے اتوار کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیے۔ 

 مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات  پر تبالہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ اور  باہمی دلچسپی کے ایشوز پر تبالہ خیال کیا گیا۔ 
سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور بیلاروس میں غیرمقیم سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد بھی موجود تھے۔ عبدالرحمن الاحمد روس میں سعودی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔  

شیئر: