Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزی پر 1240 موٹر سائیکلیں ضبط

’یہ کارروائی 31 دسمبر سے 6 جنوری کے درمیان کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ملک بھر میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں پر 1240 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کارروائی 31 دسمبر سے 6 جنوری کے درمیان کی گئی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’کارروائی کے دوران ریاض سے 140 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں،مکہ مکرمہ سے 87 اور مدینہ منورہ سے 45 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں‘۔
’اسی طرح سے مشرقی ریجن سے 30، عسیر سے 36، تبوک سے 20، حائل سے 28، قصیم سے 53، جازان سے 61، نجران سے 16، شمالی حدود سے 13 اور جدہ سے 681 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہدایت ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں‘۔
’بصورت دیگر ان کی موٹر سائیکل ضبط ہوجائے گی جبکہ ضبط شدہ موٹر سائیکل کسی بھی صورت میں واپس نہیں ہوگی‘۔

شیئر: