ریاض .... دفاع حرمین شریفین تحریک کے نگران اعلیٰ اور پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی عوام حرمین شریفین کے دفاع سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہونگے اور وہ سعودی عرب اور اسکے قائدین کے ساتھ صف بستہ ہیں اور رہیں گے۔ اس ہدف کیلئے ہر قربانی پیش کرینگے۔