Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی کے سیکریٹری سے یورپی یونین کے اعلی عہدیدار کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ جی سی سی)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ’غزہ میں انسانی المیے کا خاتمہ ضروری ہے۔‘ 
اخبار 24 کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے یورپی یونین میں امور خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل نے پیرکو جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں ملاقات  کی۔غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 جاسم البدیوی کا کہنا تھا کہ ’غزہ کی پٹی پراسرائیل کے مسلسل حملے بند کرانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر مشترکہ کوشش کرنا ہوں گی۔‘ 
 اس موقع پر علاقائی امن سے متعلق یورپی یونین اور جی سی سی ممالک کے اعلی عہدیداروں کے مکالمے کا ایجنڈا نھح زیربحث آیا۔
یہ مکالمہ 24 جنوری کو جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں ہوگا یہ علاقائی  امن و استحکام کے فروغ کے لیے اہم ہے۔ 
ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 اس حوالے سے غزہ پر اسرائیلی حملے اور بحران کے خاتمے کے لیے کی جانے والی علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کو موثر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

شیئر: