Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرلائن صومالیا کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مجبور

ریاض: قطر ایئرلائن کی پروازیں صومالیا کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے ساتھ قطر کے لئے اپنے بری ، بحری اور فضائی حدود بند کردیئے جس کے باعث قطری ایئرلائن صومالیا کی فضائی سرحد استعمال کر رہی ہے۔ صومالیا کے شہری ہوابازی کے ادارے نے کہا ہے کہ پیر کو 15قطری طیاروں نے ہماری فضائی حدود کو استعمال کیا جبکہ پابندی سے پہلے قطری فضائی کمپنی کے دو طیارے صومالیا کی فضائی حدود سے گزرتے تھے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: